زرمبادلہ کے ذخائر 20 ارب 71 کروڑ ڈالر سے بڑھ گئے

Pakistan Foreign exchangere serves

Pakistan Foreign exchangere serves

کراچی (جیوڈیسک) ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 20 ارب 71 کروڑ 84 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے۔

مرکزی بینک کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 11 مارچ 2016ء کو اختتام پذیر ہفتہ کے دوران 20 ارب 71 کروڑ 84 لاکھ ڈالر ہوگئے۔ ان ذخائر میں سے 15 ارب 85 کروڑ 90 لاکھ ڈالر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس جبکہ 4 ارب 85 کروڑ 94 لاکھ ڈالر دیگر بینکوں کے پاس ہیں۔

11 مارچ 2016ء کو اختتام پذیر ہونے والے ہفتہ کے دوران اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذخائر 19 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کے اضافے سے 15 ارب 85 کروڑ 90 لاکھ ڈالر ہوگئے جو کہ گذشتہ ہفتہ کے دوران 15 ارب 66 کروڑ 40 لاکھ ڈالر تھے۔