زرمبادلہ کے ذخائر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

Dollar

Dollar

کراچی (جیوڈیسک) اسٹیٹ بینک کے مطابق ایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ ذخائر میں 1 ارب 30 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا اور یہ 23 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے۔

اعداد و شمار کے مطابق آئی ایم ایف سے 50 کروڑ ڈالر ملنے کے علاوہ ورلڈ بینک سے بھی 50 کروڑ ڈالر موصول ہوئے جبکہ ایشیائی ترقیاتی بینک سے بھی 30 کروڑ ڈالر کی رقم آئی۔ دوسری جانب اسٹیٹ بینک نے بیرونی قرضوں کی مد میں 5 کروڑ ڈالر کی ادائیگی بھی کی۔

ماہرین معاشیات کا کہنا ہے کہ ایکسپورٹس میں اضافے کے بجائے بیرونی قرضوں سے زرمبادلہ ذخائر کو بڑھانے سے معیشت قرضوں کی دلدل میں دھںستی چلی جا رہی ہے۔