زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید 15 کروڑ 66 لاکھ ڈالرز کمی

Dollars

Dollars

کراچی (جیوڈیسک) بیرونی قرضوں اور سرکاری مد میں ادائیگیوں کے باعث ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ ہفتے زرمبادلہ کے ذخائر مزید 15 کروڑ 66 لاکھ ڈالرز کم ہوگئی۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق 6 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے پر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر17 ارب 63 کروڑ 98لاکھ ڈالرز کی سطح پر رہے۔

اس دوران مرکزی بینک کے ذخائر16کروڑ37 لاکھ ڈالرز کمی سے 11 ارب43 کروڑ 83 لاکھ ڈالرز جب کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر71 لاکھ ڈالرز اضافے سے 6 ارب 20 کروڑ 15 لاکھ ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ کیے گئے۔