وزیر خارجہ کی شامی مخالفین کے وفد سے ملاقات، شام کی صورت حال پر غور

Turkey Meeting

Turkey Meeting

ترکی (جیوڈیسک) وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے شاممی مخالفین میں شامل مذاکراتی کمیٹی کے صدر ریاض حجاب اور شامی مخالفین کے قومی اتحاد کے صدر انس ال عبدہ سے ملاقات کی۔

ملاقات میں شام کی موجودہ صورت حال کے سیاسی حل پر صرف کردہ کوششیں پر بات چیت ہوئی۔

چاوش اولو نے اس موقع پر مطالبہ کیا کہ حلب شہر میں فی الفور فائر بندی ممکن بنائی جائے جبکہ حکومت ترکی شامی عوام کی حمایت جاری رکھے گی۔