غیرملکی این جی اوز کی رجسٹریشن کیلیے نیا الیکٹرانک سسٹم متعارف

LNG

LNG

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم کی جانب سے قائم کردہ اعلی سطح کی کمیٹی نے غیر ملکی این جی اوز کی رجسٹریشن کیلیے نئے الیکٹرانک فارم اور نئے میمورنڈم آف انڈر سٹینڈنگ کی منظوری دیدی ہے۔

وزیراعظم نے فیصلہ کیا ہے کہ آئی این جی اوزکی اس نئے الیکٹرانک فارم کے تحت رجسٹریشن کیلیے وزارت داخلہ 15 اگست کواشتہار جاری کریگی یہ منظوری وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی کی زیر صدارت ہونیوالے خصوصی کمیٹی کے حالیہ اجلاس میں کیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ کمیٹی کا ایک اور اجلاس جلد بلایا جائیگا جس میں آئی این جی اوز کی رجسٹریشن کے الیکٹرانک سسٹم کے آپریشنل ہونے کے بارے میں بریفنگ دی جائیگی۔

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں سیو دی چلڈرن سمیت جن 9 غیر ملکی این جی اوز کو چھ ماہ کیلیے کام کرنیکی اجازت دی گئی تھی انھیں بھی اس نئے الیکٹرانک فارم کے تحت دوبارہ رجسٹریشن کروانا ہوگی۔