غیر ملکی کرکٹرز فائنل کھیلنے پر راضی، 2 نے عمران کے بیان کے بعد انکار کیا۔ نجم سیٹھی

 Najam Sethi

Najam Sethi

لاہور (جیوڈیسک) بڑی خبر آ گئی۔ چیئرمین پی ایس ایل نجم سیٹھی نے اعلان کیا ہے کہ غیرملکی کھلاڑی پی ایس ایل فائنل کھیلنے پر رضامند ہو گئے ہیں۔ ہر ٹیم میں چار، چار غیرملکی کرکٹرز شامل ہوں گے۔ نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ غیرملکی کھلاڑی پلاٹینم، ڈائمنڈ اور گولڈ کیٹگری میں شامل ہوں گے۔

اس سے قبل چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ غیرملکی کرکٹرز نہیں آ رہے تو کوئی بات نہیں، فائنل میں غیرملکی کھلاڑیوں کو پاکستان لانا مقصد نہیں، عوام کی دلچسپی کے باعث فائنل پاکستان میں کرایا جا رہا ہے۔ چیئرمین پی سی بی نے مزید کہا کہ عوام خوش ہیں کہ ٹاپ کرکٹرز کو کھیلتا دیکھیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 5 سٹارز سے محروم ہو گئی ہے کیونکہ انہوں نے فائنل کھیلنے کیلئے لاہور آنے سے انکار کر دیا ہے تاہم، متبادل غیرملکی کھلاڑی پی ایس ایل فائنل کھیلنے پر رضامند ہے۔ نجم سیٹھی کہتے ہیں دو پلیئرز نے عمران خان کی بیان بازی کے بعد آنے سے انکار کیا۔