سابق اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ وسیم خان کا تبادلہ ہوتے ہی ہیوی ٹریفک شہر میں دوبارہ داخل

Traffic Jam

Traffic Jam

تلہ گنگ : سابق اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ وسیم خان کا تبادلہ ہوتے ہی ہیوی ٹریفک شہر میں دوبارہ داخل، ماضی میں ہیوی ٹریفک کے خلاف احتجاج کرنے والوں نے غیر اعلانیہ خاموشی اختیار کر لی۔تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ وسیم خان کا تبادلہ ہوتے ہی تلہ گنگ شہر میں ہیوی ٹریفک کی آمدورفت معمول بن گئی۔

شہریوں نے ہیوی ٹریفک کی آمدورفت پر شدید احتجاج ریکارڈ کروایا اس ضمن میں وائس آف تلہ گنگ کو متعدد کالز موصول ہوئیں۔ دو دو بائی پاس ہونے کے باوجود تلہ گنگ شہر سے گزرنی والی ہیوی ٹریفک سے شہر میں جہاں ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا وہاں حادثات بھی معمول بن گئے۔

با اثر ٹرانسپورٹروں کی بڑی مسافر کوچیں ہر وقت شہر میں دندناتی پھر رہی ہیں جنہیں کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔دوسری جانب ماضی میں ہیوی ٹریفک کے خلاف شدید احتجاج کرنے والوں نے خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔