سابقہ امیدوار برائے PP-21 میجر راجہ خالد آف ڈنڈوت PTI میں شامل

PTI

PTI

چکوال : سابقہ امیدوار برائے PP-21 میجر راجہ خالد آف ڈنڈوت نے چئیرمین پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان سے مل کر پاکستان تحریکِ انصاف میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کر دیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ الیکشن کی نسبت حالات بالکل بدل چکے ہیں اور اس مرتبہ وہ مکمل طور پر ایکٹو ہو کر PTI کی کمپین چلائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ گزشتہ الیکشن میں بھی انہوں نے راجہ یاسر سرفراز کے کہنے پر PTI کو ووٹ دئیے مگر اب وہ پارٹی میں باقاعدہ شمولیت اختیار کرنے کے بعد پورے حلقے میں PTI کے لئے بھرپور محنت کریں گے۔

اس موقع پر پارٹی کا نظریاتی کارکن اشفاق انور(عرف) شاقہ آف پڈھ جس نے دھرنے کے دنوں میں جیل کاٹی بھی ان کے ہمراہ تھا۔