سابق کتلان صدر پوئجدیمونٹ اور 5 وزراء حکومت کو چکمہ دے کر بیلجیم فرار

Puigdemont

Puigdemont

پیرس (زاہد مصطفی اعوان) کتلونیا کی سپین سے آزادی کا اعلان کرنیوالے سابق کتلان صدر پوئجدیمونٹ اور 5 وزراء سپانش حکومت کو چکمہ دے کر سپین سے بیلجیم فرار ہو گئے، وہ بذریعہ گاڑی فرانس کے شہر مارسیل پہنچے جہاں سے فلائیٹ پکڑ کر برسلز پہنچ گئے۔

غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق وہاں انہوں نے اسائلم کی درخواست دے دی ہے جبکہ دوسری طرف سپین کے پراسیکیوٹر خوسے مینوئل ماسا نے گزشتہ جمعہ کو کتلونیا میں آزادی کے اعلان کے ذمہ دار سیاستدانوں کے خلاف قانونی کارروائی کے آغاز کا اعلان کر دیا ہے اور ان پر بغاوت، ملک میں فسادات ، سرکاری فنڈز کے غلط استعمال سمیت دیگر متعلقہ جرائم کی سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ سے تحقیقات کرانے کا اعلان کیا ہے۔