سابق صدر چیمبر آف کامرس گوجرانوالہ کی جانب سے تقریب کا انعقاد

Sheikh Sarwat Ikram Meeting

Sheikh Sarwat Ikram Meeting

ریاض، گوجرانوالہ (محمد ریاض چوہدری) گوجرانوالہ کے مقامی پنج ستارہ ہوٹل میں گذشتہ روز میاں محمد سلیم سابق صدر چیمبر آف کامرس کی جانب سیایک پر وقار تقریب منعقد کی گئی،جس کی صدارت نامزد مئیر گوجرانوالہ شیخ ثروت اکرام نے کی۔

مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی، میاں محمد سلیم نے خیر مقدمی کلمات ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ میری دعوت پر تشریف لائے ،رونق افروز ہوئے اور میری عزت افزائی کی جو میرے لیے باعث صد افتخار ہے۔

سمندر پار مقیم قلمکار جاوید اختر جاوید نے اپنے کلام بلاغت نظام سے سامعین کو محظوظ کیا اور میاں محمد سلیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی محبت ہمارا اثاثہ ہے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نامزد مئیر گوجرانوالہ نے کہا کہ وہ منتخب ہو کر ضلع کی تعمیر و ترقی میں اپنا کرداراد کریں گے۔