سابقہ کوآرڈینیٹر پی پی پی یورپ کامران یوسف گھمن کی قصور کی سات سالہ معصوم بچی کے زیادتی کے بعد بہیمانہ قتل کی شدید مذمت

Kamran Yousuf Ghuman

Kamran Yousuf Ghuman

پیرس (زاہد مصطفی اعوان) سابقہ کوآرڈینیٹر پی پی پی یورپ کامران یوسف گھمن نے قصور کی سات سالہ معصوم بچی کے زیادتی کے بعد بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کیا اس ننھی پری کا قصور یہ تھا کہ وہ اس بے حس معاشرے میں پیدا ہوئی، بچی کے چچا اور عزیزوں کی طرف زینب کی گمشدگی پر پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے فوری کاروائی کی جاتی تو اس معصوم بے گناہ کی جان بچ سکتی تھی۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا عوام کے ٹیکس پر چلنے والی پولیس کا کام یہ ہے کہ وہ انصاف کیلئے احتجاج کر نے والوں کو گولیاں مار کر ہلاک کرے، ان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کی طرف سے اس انسان واقعہ کہ مذمت کافی نہیں، آرمی چیف اپنی برگیڈ کے ساتھ خود قصور پہنچیں اور گناہگاروں کو سرِ عام پھانسی پر لٹکائیں۔

انہوں نے چیف جسٹس سپریم کورٹ کی طرف اس بے ڑحمانہ قتل پر تاحال از خود نوٹس نہ لینے پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پانچ روز گزرنے کے باوجود سانحہ میں ملوث مجرموں کو گرفتار نہ کرنے پر حکومت شرم سے ڈوب مرے۔ اس سانحہ کو ٹیسٹ کیس بنا کر زیادتی کے قانون اور سزا پر نظر ثانی کر کے اسے قابلِ عمل نہ بنایا گیا اور زمہ داروں کو نشانِ عبرت نہ بنایا گیا تو عوام سڑکوں پر خود انصاف کرنا شروع کر دیں گے۔