سابقہ کونسلر رانا توقیر احمد، سید ارشد علی شاہ کی طرف سے میاں عبدالخالق گروپ کی حمایت کا اعلان

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) سابقہ کونسلر رانا توقیر احمد ، سید ارشد علی شاہ کی طرف سے میاں عبدالخالق گروپ کی حمایت کا اعلان، تحریک انصاف میں شمولیت، وارڈ نمبر 8سے میاں عبدالخالق کو بھاری اکثریت سے کامیابی دلائیں گے،رانا جمیل احمد، تفصیلات کے مطابق سابقہ کونسلر رانا توقیر احمد، سید ارشد علی شاہ، صفدر علی بھٹی، رانا عبدالزاق، صغیر مغل، چوہدری طارق، رانا ارشد علی، رانا ادریس، رانا ضیائ، حاجی ظہور عرف بائو، چوہدری اصغر سلہری، ماسٹر عبدالطیف، میاں وحید افضل نے میاں کے گروپ کے قائد میاں عبدالخالق کی بھر پور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی، انہوں نے حمایت کا اعلان کرنے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میاں عبدالخالق کو وارڈ نمبر 8سے بھاری اکثریت سے جزل کونسلر منتخب کروائیں گے۔

اس موقع پر میاں عبدالخالق نے کہا کہ عوام کی محبت اور پیار سے بڑی طاقت ہے ، حلقہ کے عوام ہم سے محبت کرتے ہیں اور 31اکتوبر کو بھاری اکثریت سے کامیابی بھی دلائیں گے، کامیابی حاصل کرکے مصطفی آباد کے بنیادی مسائل کا حل اولین ترجیحی ہو گی، ہم نے مصطفی آباد کی 12وارڈز میں اپنے امیدوار کھڑے کئے ہیں، مصطفی آباد کے عوام مصطفی آباد کی تقدیر بدلنے کیلئے ہمارے امیدواروں کا ووٹ دیکر کامیاب کریں، عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوں گے، رانا توقیر احمد سمیت دیگر ساتھیوں کی حمایت نے میری فتح قریب کر دی ہے۔

Mustafa Abad  Lalyany News

Mustafa Abad Lalyany News