سابق وفاقی وزیر تجارت و مواصلات ملک محمد نعیم خان اعوان 66 سال کی عمر میں طویل علالت کے بعد وفات پا گئے ہیں

 Malik Naeem Khan Awan

Malik Naeem Khan Awan

قائدآباد (نعمت اللہ مسعود سے) سابق وفاقی وزیر تجارت و مواصلات ملک محمد نعیم خان اعوان 66 سال کی عمر میں طویل علالت کے بعد وفات پا گئے ہیں، مرحوم کی ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں خوشاب کے نواحی قصبہ پدھراڑ میں تدفین، ملک نعیم خان جنرل ریٹائرڈ ملک محمد سلیم اعوان مرحوم کے چھوٹے بھائی، اہم سیاسی شخصیت، سابق ٹی وی اینکر پرسن ملک محمد علی ساول کے حقیقی چچا ، سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری ملک عمر اسلم اعوان ، مائنز ڈائریکٹر ملک حسن اسلم اعوان ،سابق وفاقی وزیر خواتین و امور نوجوانان محترمہ سمیرا ملک کے شوہراور وفاقی سیکرٹری وزارت امور گلگت بلتستان ملک طاہر سرفراز اعوان اور میجر ریٹائرڈ فیصل عزیز کے حقیق ماموں تھے۔

مرحوم کے نماز جنازہ میں پنجاب کے بیشتراضلاع سے اہم سیاسی و مذہبی ، تجارتی ، صحافیوں اورمعززین ضلع خوشاب کی ایک بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مرحوم کے جسد خاکی کو ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں خوشاب کے نواحی و آبائی گائوں پدھراڑ میں سپرد خاک کر دیا ہے۔

نعمت اللہ مسعود تحصیل رپورٹر جیو اردو قائدآباد ضلع خوشاب
03017106038