سابق میئر نیویارک نے ہیلری کو داعش کی شریک بانی قرار دے دیا

Rudolph Giuliani

Rudolph Giuliani

نیویارک (جیوڈیسک) امریکی ریاست نیویارک کے سابق میئر روڈلف جولیانی نے ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن کو داعش کی شریک بانی قرار دے دیا۔

ایک انٹرویو میں جولیانی کا کہنا تھا کہ ہیلری کلنٹن اوباما انتظامیہ کا اہم حصہ تھیں، انہوں نے غلط وقت پر عراق چھوڑنے کا فیصلہ کیا اور شدت پسندوں کے لئے راہ ہموا کر دی۔

جبکہ شام میں بروقت کارروائی نہ کر کے داعش کو پاؤں جمانے میں مدد دی گئی۔ انہوں نے امریکی صدر باراک اوباما کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جب برسلز میں دہشت گرد لوگوں کو بموں سے اڑا رہے تھے۔

امریکی صدر کیوبا میں بیس بال کا میچ دیکھنے میں مصروف تھے۔