سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کرپشن کیسز میں عدالت حاضر

Khaleda Zia

Khaleda Zia

ڈھاکا (جیوڈیسک) بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیا بدعنوانی کے 2 مقدمات میں عدالت کے سامنے پیش ہوئیں۔ عدالت نے مقدمات کی سماعت 18جون تک ملتوی کر دی۔

بیگم خالدہ ضیاء پر خیراتی ٹرسٹ اور ضیاء یتیم ٹرسٹ میں بدعنوانیوں کے 2مقدمات قائم ہیں۔

خصوصی عدالت کے جج ابو احمد جامعدا نے ہر سماعت پر بیگم خالدہ ضیاء کی پیشی کے احکام جاری کیے تھے۔