سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے نیکلس سرکاری خزانے میں جمع کروا دیا

Necklaces

Necklaces

اسلام آباد (جیوڈیسک) سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کا نمائندہ ہار لے کر توشہ خانہ گیا لیکن توشہ خانے نے ہار لینے سے انکار کر دیا۔ توشہ خانے کے حکام نے کہا کہ ہم اس طرح ہار نہیں لے سکتے۔

ہار وزیر اعظم آفس یا دفتر خارجہ جمع کرائیں اعتزاز نیازی ہار لے کر دفتر خارجہ پہنچے تو دفتر خارجہ نے بھی ہار لینے سے انکار کر دیا۔ دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ جب تک ان کو اوپر سے ہدایت نہیں ملتیں وہ ہار نہیں لے سکتے۔

اعتزاز نیازی نے کہا کہ اگر ہار نادرا نے بھی نہ لیا تو پھر مشاورت کریں گے کہ ہار کا کیا کرنا ہے۔ طویل کوششوں کے بعد نادرا کے ڈائریکٹر لاجسٹک میجر عامر نے ہار وصول کیا۔ یوسف رضا گیلانی کے نمائندے اعتزاز نیازی نے کہا کہ ہار جمع کرانے کی رسید بھی لے لی ہے۔

میجر ریٹائرڈ عامر نے اعتزاز نیازی سے ہار لے کر میڈیا کو بھی دکھایا۔ دوسری جانب ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ ہار ملنے سے تحقیقات ختم نہیں ہوئیں اس بات کی بھی تحقیقات ہوں گی کہ نادرا ہار خریدنے کا مجاز تھا بھی یا نہیں اور ہار کی اصل قیمت کا تعین کیسے کیا گیا اور کیا نادرا کو قیمت کے تعین کا اختیار تھا یا نہیں۔