سابق ٹیسٹ کرکٹر روی شاستری بھارتی ٹیم کے قائم مقام ہیڈ کوچ مقرر

 Ravi Shastri

Ravi Shastri

ممبئی (جیوڈیسک) بھارتی کرکٹ بورڈ نے سابق ٹیسٹ کرکٹر روی شاستری کو ٹیم کا قائم مقام ہیڈ کوچ مقرر کر دیا ہے جبکہ سابق کرکٹر سچن ٹنڈولکر، سارو گنگولی اور وی وی ایس لکشمن کو ایڈوائزری کمیٹی میں شامل کر لیا گیا ہے۔

بی سی سی آئی نے سابق کرکٹر روی شاستری کو ٹیم کو کوچنگ کی عارضی ذمہ داریاں سونپی ہیں۔ روی شاستری کا پہلا امتحان دورہ بنگلا دیش ہوگا۔ دریں اثناء بی سی سی آئی کے سیکرٹری انوراگ ٹھاکر نے کہا ہے کہ ان کھلاڑیوں کا مشکور ہوں کہ وہ اس کمیٹی کا حصہ بننے کے لئے تیار ہوئے۔

دوسری جانب سابق کپتان سارو گنگولی ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ کمیٹی میں شامل ہونے پر خوش ہیں تاہم وہ انہیں اب تک بورڈ کی جانب سے نہیں بتایا گیا کہ اس کمیٹی میں انہیں کام کیا کرنا پڑے گا۔