سابق یو ایف سی چیمپئن رونڈا نے لڑائی کیلئے نیا رنگ ڈھونڈ لیا

Ronda Rousey

Ronda Rousey

نیویارک (جیوڈیسک) یو ایف سی کی سابق امریکی چیمپئن رونڈا روسے نے ریسلنگ رنگ میں اترنے کی تیاری کر لی۔ انہوں نے چند روز قبل ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلنگ کے میگا ایونٹ کے دوران انٹری بھی دی مگر فائٹ کئے بغیر واپس لوٹ گئیں۔

روسے کا کہنا ہے کہ میری ٹریننگ مکمل ہو گئی ہے لیکن میں یوایف سی سے ریٹائرمنٹ کا اعلان نہیں کر رہی۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال ہولی ہولم سے شکست کے بعد سے انہوں نے کوئی فائٹ نہیں کی۔

ریسلنگ کیساتھ ساتھ رونڈا کئی ہالی ووڈ فلموں میں بھی کام کر رہی ہیں، سلوسٹر سٹالن کیساتھ ان کی ایک فلم 2016 میں ریلیز بھی ہوئی تھی۔