سابق امریکی صدور جارج بش کے بیٹے اور بھائی جیب بش نے صدارتی مہم کا آغاز کر دیا

Jeb Bush

Jeb Bush

واشنگٹن (جیوڈیسک) میامی میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے جیب بُش نے کہا وہ دل کی گہرائیوں سے انتخاب میں حصہ لیں گے اور جیت کے لئے میدان میں اتریں گے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ واشنگٹن کو امریکی عوام کی خوشحالی کی راہ میں رکاوٹ نہیں بننے دیں گے۔

جیب دو بار فلوریڈا کے گورنر رہ چکے ہیں اور وہ سرکاری اداروں کی نجکاری کی وجہ سے جانے جاتے ہیں۔

باسٹھ سالہ جیب کو صدارتی امیدوار بننے کے لئے ستائیس برس انتظار کرنا پڑا اس سے پہلے ان کے والد اور بڑے بھائی امریکا کے صدر بنے۔