سابق امریکی صدر جمی کارٹر نے ٹرمپ انتظامیہ کو اشرافیہ قرار دیدیا

Jimmy Carter

Jimmy Carter

واشنگٹن (جیوڈیسک) سابق امریکی صدر جمی کارٹر نے ڈونلڈ ٹرمپ کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ اٹلانٹا میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جمی کارٹر کا کہنا تھا کہ ملک میں جمہوریت کے بجائے امر شاہی قائم ہے، صرف چند امیر لوگ ملک کو چلا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا کو دھمکی دینے سے مسئلہ حل نہیں ہو گا۔ اس کو یقین دہانی کی ضرورت ہے کہ امریکا اس پر حملہ نہیں کرے گا۔

جمی کارٹر فلسطین سے متعلق ٹرمپ کی پالیسی سے بھی نا امید نظر آئے۔ ان کا کہنا تھا کہ فلسطین میں امن ٹرمپ اور نیتن یاہو کی ترجیحات میں ہی شامل نہیں ہے۔