سابق ایم پی اے بھائی سمیت 23 مسلح افراد نے ایک شخص کی دکان پر دھاوا بول دیا

Tariq Pahar

Tariq Pahar

کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) سابق ایم پی اے بھائی چچا اور کزنوں سمیت 23 مسلح افراد نے ایک شخص کی دکان پر دھاوا بول کر ملحقہ گھر میں داخل ہو گئے۔ عورتوں ، بچوں اور بوڑھے شخص پر پستول ، کلاشنکوف کے بٹو اور مکوں اور ڈنڈوں سے حملے کر کے کئی افراد زخمی کر دیئے۔آلٹو گاڑی توڑ کر اس میں موجود 30 لاکھ روپے نقدی اٹھا لیئے اور ٹی ایم اے کی جانب سے تعمیر کردہ سولنگ اکھاڑ کر ہل چلا دیئے۔

پولیس تھانہ کروڑ نے سابق ایم پی سے صفدر عباس بھٹی سمیت 13 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ تفصیل کے مطابق بشیر حسین ولد حاجی اللہ وسایا قوم انصاری سکنہ 115-B/TDA نے تھانہ کروڑ میں مقدمہ درج کروایا کہ سابق ایم پی اے صفدر عباس بھٹی ، اس کے بھائی قیصر عباس بھٹی ، چچا ریاض حسین بھٹی ، منیر حسین بھٹی ، عبدالشکور کمہار ، غلام محمد ، تنویر عباس ، غلام حسین بھٹی ، مٹھو ، محمد نواز ، عاشق ، صفدر عباس کھوکھر ساکنائے 115-B/TDA 13 نامزد اور 10 نامعلوم ملزمان نے گھر کے نزدیک ٹی ایم اے کی جانب سے تعمیر شدہ پختہ سولنگ کو اکھاڑ کر انیٹین پھینک دیں

جس پر وہ اور اس کا والد حاجی اللہ وسایا موقع پر پہنچے تو الزام علیہ پسٹل تان لیا اور سائل کے والد کو جان سے مار دینے کی دھمکیاں دیں۔ اسی دوران دیگر ملزمان کو بھی فون کر کے بلا لیا جو کہ ٹریکٹر اور موٹر سائیکلوں سمیت آئے۔ سائل کی اراضی میں ٹریکٹر سے ہل چلا کر مٹی سولنگ کی جگہ پر ڈالنا شروع کر دی اور سرکاری کھاد کو بھی نقصان پہنچایا۔ اس کے بعد الزام علیہان جتھہ کی صورت میں آئے اور ہماری ملکیتی آٹو کار نمبری MN-5414 ماڈل 2012 جس میں 30 لاکھ روپے موجود تھے

جو کہ لیہ بنک میں جمع کروانے تھے الزام علیہ نے سائل کی دکان کے شیشہ کو بھی توڑا اور سامان گرا کر موٹر کار کو بھی مکمل تباہ کر دیا اور گاڑی میں رکھی ہوئی رقم چرا لی۔ اس دوران مسمیان منیر عباس بھٹی ، قیصر عباس سمیت دیگر افراد گھر کی 4 دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے گھر میں داخل ہوگئے اور گھر میں موجود عورتوں اور بچوں کو مارا پیٹا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے رہے۔ دوران لڑائی بوڑھے والد کو گھونسے اور مکے اور پسٹل کا بٹ مارا جس سے سر اور ناک سے خون جاری ہو گیا۔ جبکہ سائل کے برادرم تنویر عباس کو ڈنڈے مار کر زخمی کر دیا۔ ہماری دھاڑ فریاد سن کر علاقہ کے لوگ غلام فرید ، محمد اقبال و دیگر جمع ہو گئے جنہوںنے ملزمان کی منت سماجت کر کے ہماری جان بخشی کروائی۔

دکان اور حویلی میں CC.TV کیمرے بھی لگے تھے جن میں ان کی ریکارڈنگ بھی موجود ہے۔ جسے پولیس نے اپنے قبضہ میں لے لیا ہے۔ وجہ ناد یہ ہے کہ میرے والد نے ملزمان کو سولنگ کی اینٹیں اکھاڑنے سے منع کیا تھا اور اس سلسلہ میں ٹی ایم او کو بھی درخواست گزاری تھی جس ک رنجش پر جملہ افراد نے باہم صلح مشورہ ہو کر آتشی اسلح لہراتے ہوئے مداخلت بے جا کر کے آلٹو کار تباہ کر کے 30 لاکھ چوری کیئے اور اسلح لہراتے رہے۔ پولیس تھانہ کروڑ نے 452/380 ، 506/341 ،427/148 ، 149 اور 11B, 20/65 پنجاب اسلح ترمیمی آرڈننس کے تحت 13 نامزد اور 10 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔