نون لیگ میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں، احتساب یکطرفہ نہیں، سب کا ہونا چاہئے۔ چودھری نثار

 Chaudhry Nisar

Chaudhry Nisar

چکوال (جیوڈیسک) چودھری نثار مرحوم ایم پی اے چودھری لیاقت کے گھر پہنچے اور مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔

اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن مکمل طور پر متحد ہے، اختلافِ رائے کی باتیں بالکل غلط ہیں، احتساب یکطرفہ نہیں ہونا چاہئے، سب کا احتساب ہونا چاہئے۔

چودھری نثار نے یہ بھی کہا کہ اختلافِ رائے جمہوریت کا حسن ہے۔