بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کا 140 واں یوم پیدائش ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے

Quaid e Azam Birthday

Quaid e Azam Birthday

کراچی (جیوڈیسک) بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کا 140 واں یوم پیدائش ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔ مزار قائد پر گارڈ کی تبدیلی کی پروقار تقریب بھی منعقد ہوئی۔

پاک فوج کے کیڈٹس نے گارڈز کے فرائض سنبھالے۔ بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کا یوم ولادت، مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ مزار قا ئد پر ہونیوالی تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈنٹ پاکستان ملٹری اکیڈمی میجر جنرل عبداللہ ڈوگر تھے۔

ملٹری اکیڈمی کاکول کے کیڈٹس نے گارڈز کے فرائض سنبھالے۔ اس موقع پر بابائے قوم کو سلامی بھی پیش کی گئی اور مختلف دھنیں بجائی گئیں۔

تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈنٹ پاکستان ملٹری اکیڈمی میجر جنرل عبداللہ ڈوگر نے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی، فاتحہ خوانی کی اور مہمانوں کی کتاب میں تاثرات درج کئے۔

مزار قائد پر اس سے قبل پاک فضائیہ نے گارڈز کے فرائض سنبھال رکھے تھے جنہوں نے ذمہ داری ملٹری اکیڈمی کاکول کے کیڈٹس کے سپرد کی۔