بانی پاکستان قائد اعظم اور وزیر اعظم پاکستان کی سالگرہ جوش و جزبہ سے منائی گئی

BIRTHDAY CAKE

BIRTHDAY CAKE

سرائے عالمگیر (ڈاکٹر تصور حسین مرزا) بانی پاکستان قائد اعظم اور وزیر اعظم پاکستان کی سالگرہ سعودی عرب میں جوش و جزبہ سے منائی گئی۔ صدر PMLN راجہ ریاض کی رہائش گاہ پر میاں محمد نواز شریف اور قائد اعظم محمد علی جناح بانی ِ پاکستان کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔

تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) سعودی عرب راجہ محمد ریاض کی رہائش گاہ پر وزیر ِ اعظم میاں محمد نواز شریف اور بانی ِپاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناح کی بصیرت کو زبردست خراجِ تحسین پیچ کیا گیا اور پر وزیر ِ اعظم میاں محمد نواز شریف اور بانی ِپاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناح کیسالگرہ کا کیک کا ٹا گیا۔

تقریب میں چیف آرگنائزر PMLN سعودی عرب راجہ کمال ، کامران بٹ PMLN رہنما مکہ ، مصطفےٰ عامر چیف آرگنائزر PMLN طائف ، راجہ پرویز جنرل سیکرٹری PMLN منطقہ ، منصور عزیز قریشی صدر PMLN مکہ المکرمہ ، چوہدری سرور صدر PMLN طائف ، ندیم شہزا صدر PMLN منطقہ غربیہ اور نائب صدر PMLN ملک امتیاز حسین اعوان سمیت کثیر تعداد میں عہدے دران و ممبران نے شرکت کی اور اپنے قائدبانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور وزیرِ اعظم میاں محمد نواز شریف کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ آخر میں صدر PMLN سعودی عرب راجہ محمد ریاض نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔