فرانس: عمارت میں آتشزدگی، 4 بچوں سمیت 5 افراد ہلاک، 8 زخمی

France Building Fire

France Building Fire

پیرس (جیوڈیسک) فرانس کے شہر مل ہوزے میں ایک عمارت میں آگ لگنے سے 4 بچوں سمیت 5 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے۔ فائر بریگیڈ کے عملے نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 20 افراد کو بچا لیا۔

فرانس کے شہر مل ہوزے میں ایک عمارت میں آگ لگنے سے 4 بچوں سمیت 5 افراد ہلاک جبکہ 8 زخمی ہو گئے ہیں۔ فائر بریگیڈ کے عملے نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 20 افراد کو بچا لیا۔

حکام کے مطابق ہسپتال میں زیر علاج زخمیوں میں سے 3 کی حالت نازک ہے۔ فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ تا حال معلوم نہیں ہو سکی ہے۔