فرانس آفیشل سپرکرکٹ لیگ کا فائنل اسکا کرکٹ کلب نے جیت لیا، طارق شہزاد رانجھا مین آف دی میچ قرار‎

Official Cricket League win Final

Official Cricket League win Final

پیرس (علی اشفاق) فرانس میں ہونے والی آفیشل کرکٹ کا سب سے بڑا راونڈ سپر لیگ کا فائنل اس سال اسکا کرکٹ کلب اور ناردرن کرکٹ کلب کے مابین کھیلا گیا جسے ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسکا کرکٹ کلب نے جیت لیا فائنل میچ میں بہترین کارگردگی دکھانے پر مین آف دی میچ اسکا کرکٹ کلب کے کپتان طارق شہزاد رانجھا کو ملا جو کہ تین سو یورو نقد انعام تھا۔

طارق شہزاد رانجھا فرانس کے ممتاز بزنس مین اور تحریک انصاف کے سینئر راہنما مقصود احمد رانجھا کے بھائی ہیں۔ فائنل میچ دروو کرکٹ گروانڈ پر ہوا جبکہ فائنل تقریب کے مہمان خصوصی سفیر پاکستان جناب غالب اقبال تھے جبکہ اس موقع پر سری لنکا کے سفیر سمیت فرانس کرکٹ بورڈ کے آفیشلز و کافی بڑی تعداد میں مہمان موجود تھے۔

تقریب کے آخر میں مہمان خصوصی سفیر پاکستان غالب اقبال نے جیتنے والی ٹیموں میں انعامات تقسیم کیے،یاد رہے کہ سپر لیگ جیتنے والی ٹیم کو پندرہ پاکستان کی ریٹرن ٹکٹس،ایک ہفتہ سرینا ہوٹل کی رہائش اور آدھ گھنٹہ صدر پاکستان سے ملاقات انعام میں شامل ہے۔

گراؤنڈ میں تماشائیوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔ جنہوں نے کھلاڑیوں کو بہترین کارکردگی پر زبردست داد خراج تحسین پیش کیا۔