فرانس میں عید الالضحی مذہبی جوش و جذبے سے منائی گئی

Eid ul Azha Celebrated in France

Eid ul Azha Celebrated in France

پیرس (میاں عرفان صدیق) فرانس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے عید الالضحی مذہبی جوش و جذبے سے منائی۔

عید الالضحی کے اس پرمسرت موقع پر سفیر پاکستان جناب معین الحق نے اپنے پیغام میں کہا کہ یہ مذہبی تہوار حضرت ابراہیم علیہ السلام کی اس عظیم قربانی کی یاد میں منایا جاتا ہے جو کہ اللہ رب العزت کی رضا کی تکمیل کیلئے کی گئی تھی۔

سفیر پاکستان نے کہا کہ اس تہوار کو منانے کا سب سے بہترین طریقہ یہ ہے کہ تمام مسلمان اپنے مال اور اپنی خوشی میں معاشرے کے مستحقین اور ضرورت مند افراد کو اپنے ساتھ شامل کریں۔

سفیر پاکستان نے اپنے پیغام میں اس سال حج کی ادائیگی کرنے والے پاکستانیوں کو بھی مبارک باد پیش کی۔

پاکستانی کمیونٹی کیلئے عیدالالضحی کی نماز کی ادائیگی کیلئے سفارت خانہ کے احاطے میں خصوصی انتظامات کیئے گئے تھے۔