فرانس سمیت یورپی ممالک میں دوسرے روز بھی برف باری کا سلسلہ جاری

France Snow

France Snow

پیرس (زاہد مصطفی اعوان) فرانس سمیت یورپی ممالک میں دوسرے روز بھی برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔ برف باری کے نتیجہ میں مختلف علاقوں میں تین افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔

جبکہ بعض شاہراہوں کو بند کر دیا اہم شاہراہوں پر ریسکو اور پولیس اہلکار برف ہٹانے میں مصروف ہیں گذشتہ سالوں کی نسبت بیس سے پچیس روز قبل برف باری شروع ہونے سے لوگوں کو سخت دشورای کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے گذشتہ روز سے برف باری کا شروع ہونے والا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے فرانس کے بعض علاقوں میں چھ سے آٹھ انچ تک برف پڑھ چکی ہے جس کے باعث درجہ حرارت منفی تین سے پانچ ڈکری گرکیا ہے سڑکوں پر بھی احتیاطی تدابیر کے بورڈ لگا دیئے گئے ہیں۔

ادھر برف باری سے ٹمپریچر منفی پانچ تک جا پہنچا ہے فرانس کے پہاڑی علاقوں میں شدید برف باری کے سبب تقریباً 15 ہزار گاڑیاں پھنس کر رہ گئی ہیں، اور بہت سے ڈرائیوروں کو رات اپنی گاڑیوں میں ہی گزارنا پڑی۔ایک شخص اس وقت ہلاک ہو گیا جب اس کی کار پھسل کر کھائی میں جا گری۔جبکہ ہزاروں افراد نے ہنگامی پناہ گاہوں، سکولوں اور کمیونٹی سنٹروں میں رات گزاری۔
رات بھر جاری رہنے والی برف باری میں تقریباً 20 انچ برف پڑی ہے حکومت نے ڈرائیوروں کو ‘انتہائی احتیاط برتنے’ کی ہدایات جاری کی ہے اور اس کے ساتھ سفر سے جہاں تک ممکن ہو، گریز کرنے کو کہا ہے۔

فرانسیسی اخبار لا موند کے مطابق برف کے متعلق واقعات میں پورے فرانس میں تین افراد کی موت ہو گئی ہے۔ ۔ فرانسیسی محکمہ موسمیات کے ادارے کے مطابق پیرس کو تقریباً ایک سال بعد کہر اور پا لے والے سرد موسم کا سامنا ہو گا۔

جبکہ تیز ہواؤں کی وجہ سے کیلے کی بندرگاہ کو بند کر دیا گیا۔ جرمنی میں بھی برف باری سے سڑکیں متاثر ہوئی ہیں۔ شٹٹگارٹ میں برفباری کے سبب 25 کلومیٹر لمبا ٹریفک جام ہو گیا۔