فرانس میں خوراک کو ضائع کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی

Food Waste

Food Waste

پیرس (جیوڈیسک) فرانس کی سینیٹ نے ایک نیا قانون پاس کیا ہے جس کے تحت سپر مارکیٹس پر لازم کیا گیا ہے کہ وہ اپنی خوراک کو ضائع نہ کریں بلکہ اسے خیراتی اداروں کو عطیہ کر دیں۔

اس قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو 75 ہزار یورو تک جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل فرانس کی سپر مارکیٹس میں موجود خوراک کو ضائع کر دیا جاتا تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس دنیا کا پہلا ملک بن چکا ہے جہاں پر خوراک کو ضائع کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ فرانس کے اس اقدام کو دنیا بھر میں تحسین کی نظر سے دیکھا جا رہا ہے۔