فرانس گورنمنٹ کی طرف سے بسیں میٹرو سب فری

پیرس: کشادہ دلی سے خوش آمدید کہتے راستے ماحولیاتی آلودگی سے بچنے اور گاڑیوں کو کم سے کم استعمال کرنے کیلئے فرانس گورنمنٹ نے آج بسیں میٹرو سب فری کی ہوئی تھیںـ

ہم بس میں گئے تو حسب عادت اس سے ٹکٹ کا تقاضہ کیا ڈرائیور نے اتنا بڑا سر “” نو “” میں ہلایا میں سمجھی اس کے پاس چینج نہیں ہےـ سوالیہ نظروں سے بشریٰ شازیہ کو دیکھا کہ اب کیا کریں ؟

پتہ چلا کہ آج بس فری ہے میٹرو پہنچے تو میٹرو کی تمام ٹکٹ ونڈو یوں کشادگی کا مظاہرہ کر رہی تھیں کہ جیسے کہ رہی ہوں خوش آمدید سہولت سے گئے اور بغیر کسی پریشانی کے وہاں پہنچ گئےـ آج کا سفر ہر لحاظ سے اللہ پاک کی رحمتوں عافیتوں کا ساتھ تھاـ

Metro

Metro

Metro

Metro