پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کا اعزاز، سفارت خانہ پیرس نے تقریبات کے لئے جنرل سیکرٹری شیخ وسیم اکرم کو آرگنائزنگ کمیٹی کا ممبر نامزد کر دیا

Sheikh Wasim Akram

Sheikh Wasim Akram

پیرس (زاہد مصطفی اعوان) پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کا اعزاز، سفارت خانہ پیرس نے تقریبات کے لئے جنرل سیکرٹری شیخ وسیم اکرم کو آرگنائزنگ کمیٹی کا ممبر نامزد کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سفارت خانہ پیرس کی طرف سے سال بھر مختلف تقاریب کا اہتمام کیا جاتا ہے۔جس کے لئے باقاعدہ کمیٹیاں تشکیل دی جاتی ہیں اور پروگرام کو چار چاند لگایا جاتا ہے۔

ان پروگرامز کا اہم مقصد یہ ہے کہ پاکستان کا سافٹ امیج دنیا کے سامنے پیش کیا جا سکے۔ان پروگرامز کو بہتر اور احسن طریقے سے پیش کرنے کے لئے سفار ت خانہ پیرس نے ایک آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دی ہے ،جس کے لئے شیخ وسیم اکرم پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے جنرل سیکرٹری کو نامزد کیا گیا ہے ۔شیخ وسیم اکرم خطہ پوٹھوآر کے مشہور شہر کلر سیداں سے تعلق رکھتے ہیں اور علاقہ بھر میں بھی سیاسی و سماجی حوالے سے اپنا ایک مقام رکھتے ہیں۔

سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خاں سے بھی گہرا تعلق رکھنے والے شیخ وسیم اکرم کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ انھوں نے اپنے حلقہ کی طرح فرانس میں بھی پاکستانی سبز ہلالی پرچم کو سر بلند کیا ۔سفارت خانہ پیرس میں شیخ وسیم اکرم کو نامزد کرنالیگیوں کے لئے ایک بہت بڑا اعزاز ہے۔

شیخ وسیم اکرم نے بتا یا کہ میں پاکستان سے دور اپنے وطن کی یاد بہت ستاتی ہے ۔اور دیار غیر میں رہ کر اپنے وطن کے نوجوانوں کی خدمت کر کے دل کا سکون حاصل کرنا میرا شیوہ ہے۔