فرانس میں مارے جانے والے بیگناہ انسانوں کے لواحقین سے اظہار ہمدردی اور دہشتگردی کے خلاف یکجہتی کا اظہار

MP khalid Mahmood

MP khalid Mahmood

ویسٹ مڈلینڈز (ایس ایم عرفان طاہر سے) فرانس دھماکوں میں مارے جانے والے بیگناہ انسانوں کے لواحقین سے اظہار ہمدردی اور دہشتگردی و انتہا پسندی کے خلاف یکجہتی کا اظہار یہاں مقامی ہال میں شمعیں روشن کرکے کیا گیا۔ تقریب کی میزبانی کے فرائض کونسلر عنصر علی خان اور کونسلر مریم خان نے سرانجام دیے جبکہ اس موقع پر ایم پی خالد محمود ، ایم پی شبانہ محمود ، ایم پی جیک ڈرومی ، کونسلریو ون مو سکیٹوڈپٹی پولیس اینڈکرائم کمشنر ویسٹ مڈلینڈز ، کونسلرجیری ایونز ، ناہید تصور سید ، رفعت مغل ، صائمہ ہا رون ، حدیبہ شاہ ،ابو عالمگیر، لوک ہا لینڈ اور دیگر نے خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر مقررین نے اپنے جذبات و احساسات کا اظہا ر کرتے ہو ئے کہا کہ فرانس میں بیگناہ انسانوں کی جانیں لینے والے درندہ صفت جانوروں کے خلاف اتحاد وا تفاق کی فضاء قائم کرنا ہو گی ۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں اپنی تحریرتقریراور عمل سے ایسے لوگوں کی مذمت کرنا ہوگی جو برطانیہ اور یورپ میں رہنے والی کمیونٹز کو تقسیم کرنے کی سازش میں مصروف ہیں ۔ انہو ں نے کہاکہ ایسی منفی سرگرمیوں کا اسلام اور مسلمان سے کوئی رشتہ ناطہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ دین اسلام مواخات ، یکسانیت اور امن و محبت کا درس دیتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ اسلام کا نام استعمال کرکے دنیا میں دہشت و وحشت کا بازار گرم کرنے والے ان فتنہ پرور افراد کو بے نقاب کرنا ہو گا ۔ انہو ں نے کہاکہ برطانیہ ایک ملٹی کلچرل اور ملٹی فیتھ مملکت ہے جس میں تمام مذاہب سے وابستہ افراداپنی مذہبی آزادی کے ساتھ دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خلا ف متحد و منظم ہیں ۔ انہو ں نے کہاکہ موجود ہ حالا ت کے تناظر میں ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ مل بیٹھ کر اپنے شہر اپنے ملک اور اپنی عوام کو حملہ آوروں سے محفوظ بنا نے کے لیے ایک جامعہ حکمت عملی کو ترتیب دینا ہو گا۔

انہوں نے کہاکہ وقت کا تقاضا ہے کہ ہم اپنے گردونواح میں انتہا پسندی یا اس جیسی وبائوں میں ملوث افراد پر نظر رکھیں اور اپنے سیکیورٹی اداروں کے ساتھ مل کر اجتماعی سطح پر اپنے آپ کو دہشتگردی اور بدامنی سے محفوظ بنا نے کے لیے تمام تر صلاحتیں برئوے کار لائیں ۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کا کسی مذہب کسی مسلک اور نسل سے تعلق نہیں ہے بلکہ وہ اپنے ذاتی سیاسی اور معاشی مفادات کی خا طر دنیا میں شر کو فروغ دینے میں ملوث ہیں۔ انہوں نے کہاکہ آج وقت آگیا ہے کہ انکے خلا ف ہم اپنے اتفاق و اتحاد کو یقینی بنائیں۔