فرانس کی معروف شاعرہ سمن شاہ کی پاکستان آرٹ کونسل کراچی کی دس سالہ عالمی اردو کانفرنس میں شرکت کے بعد فرانس واپسی

Suman Shah

Suman Shah

فرانس (ناصرہ خان) پاکستان آرٹ کونسل کراچی کی دس سالہ عالمی اردو کانفرنس کی شاندار تقریبات میں شرکت کے بعد معروف شاعرہ سمن شاہ کی فرانس واپسی ہو گئی۔

سمن شاہ نے عالمی اردو کانفرنس میں — اردو کی نئی بستیاں اور تراجم— پر اپنا مقالہ اور عالمی مشاعرے میں اپنا کلام پیش کیا—اور دس سالہ عالمی اردو کانفرنس کی پانچ روزہ تقریبات میں شرکت کی اور اس دوران متعدد ادبی شخصیات سے ملاقاتیں بھی کیں۔

سمن شاہ نے ان تقریبات میں فرانس میں اپنی تنظیم پیرس ادبی فورم کا مکمل تعارف اورفورم کی ادبی سرگرمیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے فورم کے آئندہ پروگرام اور لائحہ عمل کے متعلق بھی تفصیل سے آگاہی دی۔ کانفرنس میں سمن شاہ کی فرانس میں اردو کی ترویج کی کاوشوں کو بے حد سراہا گیا۔

International Urdu Conference

International Urdu Conference