فرانس میں مسجد کے باہر فائرنگ، 8 افراد زخمی

France Firing

France Firing

فرانس (جیوڈیسک) پیرس کے جنوبی شہر آوینیو میں مسجد کے باہر فائرنگ سے 8 افراد زخمی ہو گئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق دو نقاب پوش حملہ آوروں نے رات ساڑھے 10 بجے مسجد کے باہر فائرنگ کر دی۔ جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

دو نقاب پوش حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہو گئے،جن کی تلاش جاری ہے ۔ فرانسیسی حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کا تعلق دہشت گردی سے نہیں ہے۔

واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی اور اس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔