فرانس کا قومی دن ، ایفل ٹاور کو روشنیوں سے نہلا دیا گیا

France National Day

France National Day

فرانس (جیوڈیسک) فرانس کے قومی دن بیسٹائل ڈے پر ایفل ٹاور روشنیوں میں نہا گیا۔

آتش بازی کا شاندار مظاہرہ دیکھنے والوں کی آنکھیں چندھیا گئیں۔ فرانس کی پہچان ایفل ٹاور پر رنگ ونور کی برسات آگئی۔ بیسٹائل ڈے پر ایفل ٹاور کو رنگ برنگی روشنیوں سے نہلایا گیا۔

شہریوں کی بڑی تعداد روشنیوں سے سجے ایفل ٹاور کو دیکھنے پہنچی۔ فرانس میں بیسٹائل ڈے ہر سال انقلاب فرانس کے آغاز کے طور پر منایا جاتا ہے۔