فرنچ اوپن ٹینس، خواتین کا ڈبلز فرانسیسی جوڑی نے جیت لیا

Christina and Garcia Caroline

Christina and Garcia Caroline

پیرس (جیوڈیسک) سال کے دوسرے گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ کی ڈبلز کیٹگری میں میزبان ملک کی جوڑی کا مقابلہ روسی جوڑی کے ساتھ ہوا۔

کیرولین گارسیا اور کرسٹینا پر مشتمل فرانسیسی جوڑی نے روس کی الینا اور ای کترینا کا جم کر مقابلہ کیا۔ انہوں نے پہلے سیٹ میں چھ تین سے کامیابی حاصل کی۔

حریف جوڑی نے کم بیک کر کے دوسرا سیٹ دو چھ سے جیت لیا جبکہ تیسرے سیٹ میں قسمت فرانس کی پلیئرز پر مہربان ہو گئی۔

انہوں نے میچ میں چھ تین، دو چھ اور چھ چار سے فتح حاصل کر کے میگا ایونٹ کی ٹرافی پر قبضہ جمایا۔