فرانس میں پہلے پاکستانی نے ادویات بنانے کی پہلی فیکٹری کا باقاعدہ افتتاح کر دیا

Pharmaceutical Company

Pharmaceutical Company

پیرس (رپورٹ زاہد مصطفی اعوان) فرانس میں پہلے پاکستانی نے ادویات بنانے کی پہلی فیکٹری کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔ فرانسیسی صدر فرانسوا اولاندونے فرانس میں ادویات بنانے والی پاکستان کی ایک کمپنی کا افتتاح کیا۔

تقریب میں میئرپاسکل، میڈم نتھالی اور اعلیٰ حکومتی حکام نے بھی شرکت کی جبکہ صدر نے فیکٹری کا تفصیلی دورہ بھی کیا اس موقع پر فرانس میں پاکستان کے سفیر معین الحق بھی موجود تھے۔

صدر کو کمپنی کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی۔ 2014 ءمیں مذکورہ فارماسیوٹیکل کمپنی کے قیام کا باقاعدہ معاہدہ ہوا تھا۔

فیکٹری کے قیام کو صدر نے دونوں ممالک کے درمیان ’دوستی کی علامت‘ قرار دیا ہے۔