فرانس : پیرس کے مرکزی چرچ “سینٹ میری” میں بین المذاہب ھم آہنگی کے فروغ کے لیے ایک شام کا اہتمام

Paris Church Event

Paris Church Event

پیرس (اے کے راؤ سے) پیرس کے مرکزی چرچ “سینٹ میری” میں چرچ انتظامیہ کی جانب سے بین المذاہب ھم آہنگی کے فروغ کے لیے ایک شام کا اہتمام کیا گیا ،فرانس میں موجود تمام مزاہب کی منتخب تنظیمات کو دعوت دی گئی۔ الجزائر کے مسلمانوں کی تنظیم نے انتظامی طور پر پروگرام میں حصہ لیتے ہوئے چرچ میں خوبصورت انداز میں صدائے توحید اور درود و الصلوٰۃ علی النبی صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کی صدا بلند کی۔

پاکستان کی نمائندگی پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل محمد نعیم چوھدری اور ڈپٹی سیکرٹری طاہر عباس گورائیہ نے کی اور اس موقع پر نعیم چوھدری نے منتظمین پروگرام سے گفتگو میں اپنے قائد طاہرالقادری کا عالم میں امن ، انسانیت کا احترام اور باہمی نفرتوں کے خاتمہ کا پیغام دیتے ہوئے ان کی اس کاوش کو پسند فرمایا۔

اس موقع پر طاہر عباس گورائیہ نے کہا کہ 13 نومبر کے حادثے کے بعد ایسی ہی مثبت کوششوں سے فرانس میں امن کی بھالی ممکن ہوئی ہے۔ اور ایسے پروگرام کا دائرہ مزید وسع کرنے کی ضرورت ہے۔

Paris Church Event

Paris Church Event

Paris Church Event

Paris Church Event