فرانس کے دارالحکومت پیرس کی ایک شاہراہ پاکستانی صحافی سید سلیم شہزاد کے نام سے منسوب

Paris Street Saleem Shehzad

Paris Street Saleem Shehzad

پیرس (زاہد مصطفی اعوان) فرانس کے دارالحکومت پیرس کی ایک شاہراہ کو پاکستانی صحافی سید سلیم شہزاد کے نام سے منسوب کر دیا گیا ہے۔سلیم شہزاد اپنے پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی کے دوران 29 مئی 2011 کو قتل کردیا گیا تھا۔

آج صحافیوں پر مظالم اور انصاف کی عدم فراہمی کے خاتمے کے لئے آج عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ اس شاہراہ کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ پاکستانی سفارت خانہ بھی اسی شاہراہ پر واقع ہے۔

شاہراہ کو سلیم شہزاد کے نام سے منسوب کئے جانے کا باقائدہ نوٹیفکیشن فرانس حکومت نے جاری کردیا ہے۔اس حوالے سے 11 نومبر کو پیرس میں ہی ایک پروقار تقریب ہونے جارہی ہے جس میں فرانسیسی اعلیٰ حکام اور پیرس میں تعینات پاکستانی سفیر غالب اقبال شرکت کریں گے۔