فرانس: پولیس کمانڈر قتل ، حملہ آور کا داعش سے وفاداری کا اعلان

France Police

France Police

پیرس (جیوڈیسک) فرانسیسی دارالحکومت پیرس کے نواح میں ایک حملہ آور نے پولیس کمانڈر کو چاقو کے وار کر کے قتل کر دیا ، جوابی کارروائی میں حملہ آور اور ایک مغوی خاتون ہلاک ہو گئی۔

یہ واقعہ میگناویلے میں پیش آیا جہاں ایک مسلح شخص نے پولیس کمانڈر کو چاقو کے وار کر کے قتل کر دیا جبکہ مقتول کی ساتھی خاتون اور ان کے بیٹے کو یرغمال بنا لیا تھا۔ مذاکرات ناکام ہونے پر پولیس نے حملہ آور کے خلاف جوابی کارروائی کی جس میں مسلح شخص اور خاتون ہلاک ہو گئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ ایک دہشت گرد حملہ تھا اور حملہ آور نے داعش سے وفاداری کا اعلان کیا تھا۔