پیپلزپارٹی فرانس کے زیر اہتمام محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی چھٹی برسی نہایت عقیدت و احترام سے منائی گئی

Benazir Bhutto Death Anniversery

Benazir Bhutto Death Anniversery

پیرس : فرانس میں ہر سال کی طرح اس سال بھی محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی چھٹی برسی نہایت عقیدت واحترام سے پیرس کے مقامی ریسٹورنٹ میں منائی گئی۔ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی چہٹی برسی کے سلسلے میں ہونے والے پروگرام کی صدارت پاکستان پیپلزپارٹی فرانس کے صدر زاہداقبال خان نے کی۔ جس میں پاکستان پیپلزپارٹی فرانس کے سینئر نائب صدر کامران یوسیف گہمن، چیف آرگنائزر قاری فاروق احمد فاروقی، میڈیا ایڈوائزر صغیراصغر، فنانس سیکرٹری صوفی محمد سرفراز، لطیف الرحمن اعوان، صوفی عابد، راؤ عارف، اجمل خان، اشتیاق خان، حافظ حبیب الرحمان، پاکستان پیپلزپارٹی فرانس کے کارکنان کے علاوہ پاکستان کمیونٹی اور صحافیوں کی بڑی تعداد نے شر کت کی۔

پروگرام کا آغاز حافظ حبیب الرحمن نے اپنی خوبصورت آواز کیساتھ قرآن پاک کی تلاوت کرکے کیا۔ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی برسی کے سلسلے میں ہونے والے پروگرام کے شرکاء سے سابق گورنرپنجاب و پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکرٹری سردار لطیف احمد کھوسہ، سابق وزیر اطلاعات ونشریات قمرالزمان کائرہ، سابق مرکزی سیکرٹری جنرل جہانگیر بدر، ڈپٹی سیکرٹری سندھ اسمبلی متحرمہ شہلارضا حان نے ٹیلی فونک حطاب کیا۔

سابق گورنر پنجاب و پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سردار لطیف کہوسہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معذرت کے ساتھ میں اپنی صحت کی علالت کی وجہ سے پروگرام میں شریک نہیں ہو سکا۔ میں جلد از جلد فرانس کا دورہ کرونگا۔ انہوں نے کہا کہ بھٹو خاندان کی پاکستان کے لئے بہت ساری قربانیاں ہیں، محترمہ نے بظیر بھٹو شہید نے پاکستان اور جمہوریت کیلئے اپنی جان تک دے دی۔

انہوں نے کہا کہ کچھ طاقتیں پاکستان پیپلزپارٹی کو ختم کرنا چاہتی ہیں لیکن یہ نہ صرف مشکل بلکہ ناممکن ہے۔ کیونکہ پاکستان پیپلزپارٹی کی جڑیں عوام میں ہیں۔ بھٹو عوام کے دلوں میں رہتا ہے۔ بھٹو کو ختم کرنے کے لئے عوام کو ختم کرنا ہو گا۔ پروگرام کے آخر میں قاری فاروق احمد فاروقی نے پاکستان کی ترقی اور محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی مغفرت کے لئے دعا کروائی۔