فرانس، پارلیمانی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پولنگ، صدر میکرون کو بھاری اکثریت ملنے کا امکان

Emmanuel Macron

Emmanuel Macron

پیرس (جیوڈیسک) فرانس کے پارلیمانی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پولنگ آج ہو رہی ہے۔ فرانسیسی صدر میکرون کی پارٹی کو بھاری اکثریت ملنے کا امکان ہے۔

ہفتے کے روز امریکہ سمیت بیرون ممالک مقیم فرانسیسی شہریوں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ دوسرے مرحلے کے پولز کے مطابق فرانسیسی صدر میکرون کی پارٹی ری پبلک آن دی موو” کو نیشنل اسمبلی کی 80 فیصد سیٹیں ملنے کا امکان ہے۔

ابتدائی سروے کے مطابق ری پبلکن پارٹی کو 80 سے 132 سیٹیں مل سکتی ہیں۔ انتخابات کے پہلے مرحلے کے جائزوں کے مطابق صدر میکرون کی پارٹی کو سب سے زیادہ 32 فیصد ووٹ ملے تھے۔

نومنتخب صدر میکرون کی پارٹی ری پبلک آن دی موو ایک سال پہلے وجود میں آئی ہے اور اس نے بائیں بازو کی پارٹیوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔