فرانس: صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں ووٹنگ آج ہو گی

Marine le Pen and Emmanuel Macron

Marine le Pen and Emmanuel Macron

پیرس (جیوڈیسک) فرانس میں صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں ووٹنگ آج ہو گی۔ پہلے مرحلے کے 2 سر فہرست امیدوار امینیول میکرون اور مرن لی پین دوسرے مرحلے میں مد مقابل ہیں۔

لی پین کا تعلق انتہائی دائیں بازو کی جماعت سے ہے جبکہ میکرون نے گزشتہ سال ہی اپنی نئی سیاسی جماعت کی بنیاد رکھی تھی۔ انتخابی جائزوں کے مطابق میکرون کو لی پین پر 20 فیصد برتری حاصل ہے۔

دوسری جانب میکرون کی انتخابی مہم کے منتظمین کا کہنا ہے کہ ان کی مہم کے اہم خفیہ دستاویزات ہیکرز نے انٹر نیٹ پر شائع کردیئے ہیں۔ جو ان کی مہم کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہو سکتی ہے۔