فرانس موسلا دھار بارشوں اور سیلاب کی زد میں آ گیا

France Rains

France Rains

پیرس (جیوڈیسک) فرانس موسلا دھار بارشوں اور سیلاب کی زد میں آ گیا ہے۔ فرانس بھر میں پچھلے دو مہینوں سے لگاتار بارش ہو رہی ہے۔ جس کی وجہ سے نظام زندگی درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے۔

فرانس کے شہر پیرس میں بہنے والے دریائے سین میں اونچے درجے کا سیلاب آ گیا ہے، دریائے سین میں سیلاب ساڑھے چھ میٹر کی حد تک پہنچ سکتا ہے جس میں اختتام ہفتہ کمی آنے کی توقع نہیں ہے کیوں کہ اس دوران مزید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

فرانس کے کئی دریاؤں میں پانی کا بہاؤ خطرے کے نشان سے اوپر ہے شدید طوفانی بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچا دی ہےـ فرانس میں شدید بارشوں کے بعد کئی شہروں میں سیلاب کے باعث سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگی ہیں سیلاب کی وجہ سے مواصلاتی نظام بری طرح متاثر ہوا ہے۔