فرانس کے نامور صحافیوں نے کیمرہ مینوں کے نام پر کشکول تھام لیا

Journalists Cameraman

Journalists Cameraman

پیرس (زاہد مصطفی اعوان) اللہ کے نام پر دے جا بابا، فرانس کے نامور صحافیوں نے کیمرہ مینوں کے نام پر کشکول تھام لیا، تفصیل کے مطابق فرانس میں صحافت اور صحافیوں کو پیشے کو بدنام کرنے اور اپنی افادیت کھونے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہے۔

صحافت میں اپنی چودھراہٹ قائم کرنے کے لئے نامور صحافیوں نے دد دو تین تین کیمرہ مین اپنے ساتھ لگا لئے ہیں اور جس پروگرام کی کوریج کرنے ہوتی ہے وہاں اپنے کیمورہ مینوں کو بھجوا کر فون کیا جاتا ہے کہ ہم تو کچھ نہیں لیتے آپ ہمارے کیمرہ مینوں کی خدمت کر دیں۔جس سے لوگ عاجز آ گئے ہیں۔

صحافیوں کا بائیکاٹ شروع کر دیا ہے، جبکہ اپنے آپ کو صحافت کے چیمپیئن کیمرہ مینوں کو اپنی جیب سے ایک پیسہ نہیں دیتے اور ڈیمانڈ ان کی یہ ہوتی ہے کہ پاکستانی کیمونٹی ان کی عزت بھی سب سے زیادہ کرے ۔ایسا ممکن نہیں ۔صحافی اپنی جیب سے کیمرہ مینوں کو دیہاڑی دیں صحافت اور صحافیوں کا گالیاں نہیں دلوائیں۔