فرانس : لگاتار ہڑتالوں سے انتطامیہ پریشان، ادارے خوفزدہ

Air France

Air France

فرانس (جیوڈیسک) فرانس میں مسلسل ہڑتالوں نے معیشت پر منفی اثرات ڈالنا جاری رکھا ہوا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ ملکی فضائی کمپنی ایئر فرانس نے گزشتہ مہینے جو ہڑتال کی تھی اس کی وجہ سے 1 لاکھ 45 ہزار مسافروں سے اُسے ہاتھ دھونا پڑے ہیں۔

ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ پیرس کے دو اہم ہوائی اڈوں پر مسافروں کی تعداد گزشتہ مہینے کافی حوصلہ افزا رہی جن کی مجموعی تعداد 9٫6 ملین کے لگ بھگ تھی۔

چارلس ڈیگال کے ہوائی اڈے پر 6٫5 ملین مسافر جبکہ اورلی کے ہوائی اڈے پر 3٫1 ملین مسافروں کی آمد ہوئی۔