فرانس: دہشتگردی میں ملوث افراد کی شہریت ختم کرنے کی تجویز مسترد

French President

French President

پیرس (جیوڈیسک) دہشتگردی میں ملوث فرانسیسی شہریوں کی شہریت ختم کرنے کی تجویز نومبر میں پیرس پر دہشتگردانہ حملوں کے بعد پیش کی گئی تھی۔

رواں سال فروری میں فرانس کی پارلیمنٹ کی جانب سے آئین میں ترامیم کے لئے تجویز دی گئی تھی کہ ملک میں دہشت گردی کے مرتکب افراد کی شہریت منسوخ کی جا سکے گی۔

تاہم ایوانِ بالا اور پارلیمان کے مشترکہ اجلاس میں ترمیمی بل منظور نہ ہو سکا۔