فرانس میں اردو ادب کے فروغ کے لیے (بزم ِ اہل ِ سخن پیرس) کے نام سے ادبی تنظیم کا قیام عمل میں لایا گیا

Literary Organization

Literary Organization

پیرس (زاہد مصطفی اعوان) فرانس میں اردو ادب کے فروغ کے لیے (بزم ِ اہل ِ سخن پیرس) کے نام سے ادبی تنظیم کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ اس ادبی تنظیم کے قیام کا مقصد اردو ادب اور پاکستانی کلچر کو پرموٹ کرنا ہے۔

ایک اندازے کے مطابق فرانس میں اس وقت ایک لاکھ دس ہزار سے زائد پاکستانی موجود ہیں مگر فرانس میں اردو ادب کے حوالے سے کوئی تنظیم موثر کام نہیں کر رہی جس کی وجہ سے یہاں اردو ادب اور اردو زبان زوال پزیر ہے اس تنظیم کا مقصد اردو زبان اردو ادب کو فروغ دینا ہے ہمارے وہ بچے وہ نسل جو یہاں کی پیدائش ہیں جو گھر میں بھی فرنچ بولتے ہیں باہر بھی فرنچ بولتے ہیں اپنے پاکستانی دوستوں کے ساتھ بھی فرنچ بولتے ہیں انکو اردو سے روشناس کروانا اور انہیں اپنے پاکستانی کلچر سے روشناس کرنا اپنی اقدار سے روشناس کروانا ہے اس کے لئے ہم خصوصی طور پر نشتوں کا اہتمام کریں گے جن میں دنیا بھر سے ادیب لوگ یہاں آکر اردو کے حوالے سے لیکچر دیں گے کلچر کے حوالے سے اگاہ کریں گے۔

اس کے علاوہ ہم بڑے مشاعرے اور شعری نشستوں کا اہتمام کرتے رہیں گے پاکستان اور دنیا بھر سے آنے والے شعراء اور ادیبوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے ادبی نشتوں کا سلسلہ جاری رکھیں گے ۔۔۔

ادب کے حوالے سے ہم صرف فرانس کی حد تک ہی کام نہیں کریں گے بلکہ یورپ کے تمام ممالک میں کسی بھی دوست کی شاعری یا ادب کے حوالے سے کوئی کتاب آئے گی اسکی تقریب بھی فرانس میں کروائیں گے انکو عزت دیں گے۔

فرانس میں موجود تمام شعراء ہماری اس تنظیم کا حصہ ہیں جن میں 1مقبول الہی شاکر 2 عاکف غنی 3 ایاز محمود ایاز 4 بخشی وقار ہاشمی 5 آصف جاوید عاصی 6 عاشق حسین رندھاوی 7

پیرس میں ادب سے تعلق رکھنے والے تمام دوستوں کے لئے ہماری تنظیم کے دروازے کھلے ہیں ہمارا کسی سے کوئی اختلاف نہیں ہےاور نہ ہی ہم کسی گروپ بندی کا شکار ہیں ہم سب کو ساتھ لے کے چلیں گے اور اس تنظیم کے تمام ممبران تمام سیاسی اور مذہبی وابستگی سے بالاتر ہو کر کام کریں گے کیونکہ یہ تنظیم خالصتاً ادبی تنظیم ہے
اپنی تنظیم بزمِ اہلِ سخن پیرس کے عہدے داروں کے نام یہ ہیں
زیر سرپرستی مقبول الہی شاکر
صدر عاکف غنی
نائب صدر عظمت گل
جنرل سیکرٹری ایازمحمودایاز
فنانس سیکرٹری آصف جاوید عاصی
چیف آرگنائزر بخشی وقار ہاشمی
جوائنٹ آرگنائزر عاشق حسین رندھاوی

مجلس مشاورت میں ہم فرانس سے اور پاکستان سے مختلف دوستوں کو رکھیں گے جن میں فرانس سے توقیر رضا + سرفراز بیگ + پروفیسر ایم اے نوری