فرانس، فری سٹائل سکیئنگ ورلڈ کپ، خواتین میں سویڈن، مردوں میں کینیڈین کھلاڑیوں کی کامیابی

Anna Win

Anna Win

فرانس (جیوڈیسک) فرانس میں فری سٹائل سکیئنگ ورلڈ کپ کے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلوں میں خواتین کا ایونٹ سویڈن کی اینا ہلملنڈ جبکہ مردوں کے ایونٹ میں کینیڈا کے کرس ڈیل بوسکو نے میدان مار لیا۔

فرانس فری سٹائل سکیئنگ کے دلچسپ ایونٹ کا آخری اور فیصلہ کن مرحلہ، دنیا بھر سے شامل سکیئرز نے میگا اونٹ کی ٹرافی پر قبضہ جمانے کی بھرپور کوشش کی۔

یخ بستہ موسم میں مردوں نے تو اپنی صلاحیتوں کے خوب جوہر دکھائے لیکن خواتین بھی کسی سے پیچھے نہ رہیں، کچھ شرکا نے کامیابی سے فنش لائن عبور کی تو کچھ گرنے کی وجہ سے پیچھے رہ گئے۔

فری سٹائل سکیئنگ کے عالمی مقابلے میں خواتین کا ایونٹ سویڈن کی اینا ہلملنڈ نے جیتا جبکہ مردوں کی کیٹیگری میں کینیڈا کے کرس ڈیل باسکو ٹرافی کے حقدار ٹھہرے۔