پوپ فرانسِس نے مدر ٹریسا کا دوسرا معجزہ بھی تسلیم کر لیا

Pope Francis

Pope Francis

کولکتہ (جیوڈیسک) کولکتہ کے آرچ بشپ تھومس ڈی سوزا کے مطابق ویٹیکن نے تسلیم کر لیا ہے کہ مدر ٹریسا نے دماغ میں متعدد رسولیوں کے حامل ایک شخص کو اپنی دعا سے شفا یاب کر دیا تھا۔ ان کے بقول پوپ فرانسِس نے مدر ٹریسا کا یہ دوسرا معجزہ بھی تسلیم کر لیا ہے۔

سن 2003ء میں پوپ جان پاؤل نے مدر ٹریسا کے لیے سعادت ابدی کا اعلان کیا تھا۔ رومن کیتھولک چرچ میں سعادت ابدی کسی شخص کے سینٹ بننے کے سلسلے کا پہلا قدم ہوتا ہے۔ مدر ٹریسا سن 1997ء میں 87 برس کی عمر میں انتقال کر گئی تھیں۔